انٹرنیشنل

حمزہ بن لادن کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لیے خفیہ آپریشن کا انکشاف

لندن 4 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسامہ کے بیٹے کو ختم کرنے کے لیے 40برطانوی کمانڈوز نے شام میں دراندازی کی ہے،رپورٹ
برطانوی فضائیہ کی خصوصی فورس کے عناصر نے کچھ عرصہ قبل شام میں دراندازی کی اور ایک اہم شدّت پسند شخصیت کا زندہ یا مردہ حالت میں شکار کرنے کے لیے گھات لگا کر بیٹھ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مطلوب شخصیت حمزہ بن لادن کی ہے جس نے کئی برس اپنا تعاقب کرنے والوں کی نظروں سے اوجھل رہ کر پہلے پاکستان اور پھر ایران میں وقت گزارا۔
امریکیوں نے 2011 میں ایبٹ آباد میں آپریشن کر کے حمزہ کے والد اور القاعدہ تنظیم کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد حمزہ نے تنظیم کی قیادت کی ذمے داری سنبھالی۔ تاہم مغربی طاقتیں یہ نہیں چاہتی ہیں کہ حمزہ اپنے والد کی طرح شدت پسندی کو پھیلانے میں کامیاب ہو سکے۔ اسی واسطے معروف برطانوی فورس کے 40 کمانڈوز کو اس کی تلاش میں بھیجا گیا اور حکم دیا گیا کہ حمزہ کو زندہ یا مردہ حالت میں قابو کیا جائے۔
اسامہ کا 27 سالہ بیٹا حمزہ بن لادن القاعدہ کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کا داماد ہے۔ اس کے دو بچے ہیں ، بیٹی کا نام خیریہ اور بیٹے کا سعد ہے۔ 2001 میں قندھار میں اسامہ کے ایک بیٹے محمد بن لادن کی شادی کے موقع پر بنائی گئی وڈیو میں کم عمر حمزہ بھی نظر آیا۔ اس موقع پر اس نے اپنے والد کا تحریر کیا ہوا قصیدہ بھی پڑھا۔ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد حمزہ ایران منتقل ہو گیا جس نے القاعدہ تنظیم کی اہم شخصیات اور ان کے اہل خانہ کو سینے سے لگایا۔ حمزہ کا تازہ ترین ظہور دو ہفتے قبل منظر عام پر آنے والی آڈیو ریکارڈنگ ہے جس میں اس نے شام میں جنگجو گروپوں کے درمیان مصالحت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ان پر ایک پرچم تلے متحدہ ہونے کے لیے زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button