ایڈیٹرکاانتخاب

حماس، فتح کی مفاہمت سے اسرائیل مشکل میں آئیگا ، عرب لیگ

قاہرہ(این این آئی) عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے فلسطینی منظر نامے میں سامنے آنے والی مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے جس میں حماس تنظیم کی جانب سے غزہ پٹی میں اپنی انتظامی کمیٹی کی تحلیل کا فیصلہ سر فہرست ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابو الغیط کے نزدیک فلسطینی کاز کو سربلند رکھنے کے لیے فتح اور حماس نے درست وقت پر صحیح موقف اپنایا ہے ، دونوں نے اس صفحے کو پلٹ دیا ہے جس نے مسئلہ فلسطین کو شدید نقصان پہنچایا اور فلسطینی عوام بالخصوص غزہ پٹی میں وسیع پیمانے پر دکھ اور پریشانی کا باعث بنا۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے سرکاری ترجمان محمود عفیفی کے مطابق ابو الغیط نے اس سلسلے میں مصر کی کوششوں کی تعریف کی ، جن کے ذریعے اس اہم کامیابی کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں میں خلیج کا خاتمہ دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کو سخت مشکل میں ڈال دے گا جو اس طرح کے باہمی اختلافات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امن عمل کو انجام تک پہنچانے میں ٹال مٹول سے کام لیتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button