پاکستان

حلقہ محمود آباد پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری اور پیپلز پارٹی کے سعید غنی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں

کراچی 010 جون
2017 (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کراچی… شہرقائد کے حلقہ محمود آباد پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری اور پیپلز پارٹی کے سعید غنی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 میں ضمنی الیکشن کے لیے ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آ گئی ہیں دونوں جماعتوں کے نمائندوں نے آج کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی مشیرمحنت و افرادی قوت سعید غنی نے جمع کرائے ہیں جو قبل ازیں سینیٹر بھی رہ چکے ہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حال ہی میں پارٹی جوائن کرنے والے اور نو منتخب رکن رابطہ کمیٹی کامران ٹیسوری نے کاغزات نامزدگی ضلع شرقی کے دفتر میں جمع کرا دیئے ہیں۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےانجینئرندیم ہارون جب کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تین امیدواروں نوید انور ڈھلو، علی اکبر گجر اور زاہد شاہ میر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ خیال رہے اس حلقے پر انتخاب سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد ضمنی الیکشن کرائے جا رہے ہیں جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جون کو جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ الیکشن 9 جولائی کو ہونگے۔ یاد رہے اس حلقے سے 2013 کے عام الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارعرفان اللہ مروت ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار روف صدیقی سے چھ ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جسے الیکشن کمیشن میں چیلینج کیا گیا جہاں انتخاب کو کالعدم قراردیا گیا تاہم کامیاب امیدوار نے اعلیٰ عدالتوں سے بھی رجوع کیا تاہم عدالتوں نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button