شہر شہرلاہور

حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کا پراپیگنڈہ ہے:سعد رفیق

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کا پراپیگنڈہ ہے،این اے 129 اور 131 سے کاغذات نامزدگی کل جمع کراؤں گا اور لاہورکاسب سے بڑاسیاسی دنگل لڑنے کے لئے تیارہوں۔
میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میراسابقہ حلقہ این اے129،131اور132میں تقسیم کیا گیا صرف پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کے لئے این اے125کے3ٹکڑے کیے گئے جس پر الیکشن کمیشن کاحلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوسناک ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کا پراپیگنڈہ ہے میں لاہورکاسب سے بڑاسیاسی دنگل لڑنے کے لئے تیارہوں ،این اے 129 اور 131 سے کاغذات نامزدگی کل جمع کراؤں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button