کھیل

حفیظ پی سی بی کی 3رکنی کمیٹی کے سامنے پیش،کمیٹی نے وضاحت قبول کرکے معاملہ ختم کردیا

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)کرکٹر محمد حفیظ متنازع انٹرویو سے متعلق معاملے پرپاکستان کرکٹ بورڈ کی 3رکنی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔پی سی بی کی کمیٹی میں ہارون رشید، سلمان نصیر اور امجد بھٹی شامل ہیں۔
پی سی بی کی کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر محمد حفیظ نے موقف اپنایا کہ بدقسمتی سے میرابیان توڑمروڑکرپیش کیا گیا میں نے کرکٹ فینزکے بولنگ قانون سے متعلق شکوک وشبہات دورکرنے کے لئے تجاویزدی تھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز دی تھیں،میرامقصد آئی سی سی پر تنقید کرنا نہیں تھا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ کی وضاحت قبول کرکے معاملہ ختم کردیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button