انٹرنیشنل

حضرت عیسیٰ کی 500 سال پرانی پینٹنگ کے اصل خریدار سعودی تاج پوش شہزادہ نکلے

ریاض 9 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ سعودیہ نیوز وائس آف کینیڈا)
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے فرد بدر بن عبد اللہ بن محمد بن فرحان الاسعود کوحضرت عیسیٰ کی 500 سال پرانی پینٹنگ کا خریدار تصور کیا جارہا تھا لیکن اب پتہ چلا ہے کہ اس تصویر کے اصل خریدار سعودی عرب کے تاج پوش شہزادے محمد بن سلمان ہیں۔ حضرت عیسیٰ کی یہ 500 سال پرانی پینٹنگ نیو یارک شہر میں نیلامی کے دوران گزشتہ مہینے میں 450.3 ملین ڈالرز کی ریکارڈ توڑ قیمت میں فروخت ہوئی تھی۔
2011 میں نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی یہ پینٹنگ اب ابو ظہبی کے لوور میوزیم کی زینت بنے گی۔ لوورابو ظہبی پیرس کے لوور میوزیم کی طرز کا بنا ہوا دنیا کا پہلا میوزیم ہے جسے پیرس سے باہر اسکا نام استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تیل کے امیر ترین عالمی ملک کی نشان دہی کے طور پر یہ میوزیم ‘عرب دنیا کا پہلا عالمگیر میوزیم’ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button