حسن عسکری کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ تقرری پر تحفظات ہیں ان سے غیر جانبدار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی،لیگی رہنما
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن )حسن عسکری کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کے ساتھ ہی ن لیگ کے رہنماو¿ں نے اپنے تحفظات کا اظہار کر نا شروع کر دیا ہے۔ سابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ حسن عسکری سے غیر جانبدار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی جبکہ حنیف عباسی بولے حسن عسکری ٹاک شوز میں ہمارے خلاف بولتے ہیں وہ ایک غیر جانبدار شخص نہیں ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا ہے ۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں سابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ حسن عسکری کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ تقرری پر تحفظات ہیںاور ان کی تقرری پر تحریری طورپر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے ان کے اقدامات کو چیلنج کرسکتے ہیں،بدقسمتی ہے جس شخص نے ایک اسکول نہیں چلایا وہ صوبہ چلائے گا۔ ان کا مز ید کہنا تھا کہ حسن عسکری سے غیر جانبدار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی،انھوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کی قیادت کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے وہ مسلم لیگ ن کی قیادت کےخلاف باتیں کرتے رہے ہیں۔دوسری طرف کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے آئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ حسن عسکری کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ تقرری پر تحفظات ہیں وہ ایک غیر جانبدار شخص نہیں ہیں،ٹاک شوز میں ہمارے خلاف بولتے ہیں۔ریحام خان سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی ن لیگ درمیان میں کہاں سے آ گئی؟ ریحام کی کتاب میں جولکھا گیاپی ٹی آئی اسے جھوٹ ثابت کرے، اب نکاح اورطلاق کاالزام بھی (ن)لیگ پرلگایاجائےگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی ساری ذمہ داری نگران حکومت پر ہے،ہماری حکومت نے 11 ہزارمیگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی۔