پاکستان
حساس ادارے کی کارروائی،پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل شیخ کو حراست میں لے لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حساس ادارے کے اہلکاروں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل شیخ کو ان کے گھر کے باہر سے اپنی تحویل میں لے لیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز نے پیپلز پارٹی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ فیصل شیخ پارٹی کے ضلع وسطی کے رہنما ہیں جبکہ حساس ادارے کے اہلکاروں نے انہیں ان کے گھر کے باہر سے ہی حراست میں لیاہے ۔فیصل شیخ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے جبکہ فیصل شیخ کے اہل خانہ یا پیپلز پارٹی کی جانب سے باقاعدہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی ہے ۔