حساس اداروں کا وفاقی دارالحکومت کے تمام سیکٹروں اور دیہی علاقوں میں سرچ آپریشن
اسلام آباد 1 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وفاقی پولیس اور رینجرز کے جوان بھی شامل ، سیکٹر جی سکس میں 200 گھروں کی تلاشی لی گئی
حساس اداروں کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے تمام سیکٹروں اور دیہی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ، وفاقی پولیس اور رینجرز کے جوان بھی شامل ، سیکٹر جی سکس میں200 گھروں کی تلاشی لی گئی ، محرم الحرام میںمجالس اور جلوسوں کے دوران شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر سیکیورٹی پلان تیار کیے گئے ہیں ،مشتبہ افراد کو چیک کیا جا رہا ہے جبکہ گھروں میں تلاشی مشکوک افراد اور گھروں کی تلاشی کا سلسلہ محرم کے مہینہ میں جاری مجالس کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے مشکوک افراد کی تلاشی اور گھروں میں سرچ اپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ سیکٹر جی سکس میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے گذشتہ روز تین سو کے قریب مشکوک افراد جبکہ دو سو کے قریب گھروں کی تلاشی لی گئی ۔ وفاقی پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے بھی سرچ آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے اسلام آباد میں جاری مجالس اور جلوسوں کے دوران شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی