ایڈیٹرکاانتخاب

حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات کااعلان ناقابل فہم ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات سے متعلق نیب کااعلان غیر منطقی اور سمجھ سے بالا تر ہے۔
نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات پرردعمل دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے اس معاملے کو ختم کرکے میرے حق میں فیصلہ دیا تھا جب کہ سپریم کورٹ نے اس مقدمہ کی ازسر نو تفتیش کیلئے تاحال کوئی احکامات جاری نہیں کئے اس کے باوجود نیب کا دوبارہ تحقیقات کااعلان ناقابل فہم اور قانون کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے حدیبیہ پیپرز ملز میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بطور ملزم نامزد کرکے تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ تحقیقات کا آغاز سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا جارہا ہے، اسحاق ڈار اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بنے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button