پاکستان

حدیبیہ پیپرز ملز، نیب درخواست پر خصوصی بنچ تشکیل

حدیبیہ پیپرز ملز کیخلاف نیب کی درخواست پر سپریم کورٹ نےجسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ تشکیل دیدیاہے۔
نئے بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور مظہر عالم خان بھی شامل ہیں ، 28نومبر کو دن 12 بجے بنچ نیب درخواست پر شریف برادران کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کی سماعت کرے گا ۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر پہلے بنائے گئے بنچ نے 13 نومبر کو کیس کی سماعت ہوناتھی ،اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کردی تھی ،جس پر بنچ ٹوٹ گیا تھا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کی غلطی سے یہ کیس ان کے پاس لگ گیا۔
ان کا کہنا تھا، ‘میں نے پاناما کیس سے متعلق 20 اپریل کے فیصلے میں حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس پر14 پیراگراف لکھے، جس میں نیب کو اس ریفرنس کو کھولنےکا حکم دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button