پاکستان

حج کے نام پر لوٹنے والی جعلی سیکرٹری کو بارہ سال سزا

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )عازمین حج کو لوٹنے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ، وفاقی وزیر یوسف شاہ کی سیکرٹری ظاہر کر کے عازمین حج کو لوٹنے والی جعل ساز خاتون کو 12سال قید کا حکم سنا دیا-
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے اپنے آپ کو وفاقی وزیر یوسف شاہ کی سیکرٹری ظاہر کر کے عازمین حج سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونے والی ملزمہ تسنیم فاطمہ کو 12سال قید اور لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ عازمین حج کو حکومتی کوٹے سے حج کرانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورتی تھی اور اس نے سینکڑوں عازمین سے کروڑوں روپے ہتھیا رکھے تھے تاہم معاملہ پولیس کے پاس آنے کے بعد ملزمہ فرار ہو گئی تھی جسے بعد میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا اور اس حوالے سے اس پر 2مقدمات قائم تھے جن پر آج اسے 12سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button