انٹرنیشنل

حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک واپسی کا حکم

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو 29 اپریل تک واپسی کا حکم

تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

ریاض/مکہ مکرمہ: سعودی حکومت نے حج سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود تمام غیر ملکیوں کو 29 اپریل 2025 تک مملکت چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ ویزہ مخصوص مدت کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور مقررہ مدت کے بعد مملکت میں قیام کو خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ تمام معتمرین (عمرہ زائرین) کو لازماً اپنے ملک واپس جانا ہوگا، بصورتِ دیگر اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید برآں، 23 اپریل کے بعد سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکیوں کے لیے مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے خصوصی اجازت نامہ (پرمٹ) لازم ہوگا۔ یہ پرمٹ صرف ان افراد کو جاری کیا جائے گا جو کام یا حج انتظامات کے سلسلے میں مکہ یا مشاعر مقدسہ جانا چاہتے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ پرمٹ کے اجرا کے لیے مخصوص آن لائن پورٹل فعال کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدامات حج سیزن کی شفاف اور محفوظ تیاریوں کے سلسلے کا حصہ ہیں تاکہ مقدس مقامات پر غیرضروری ہجوم اور انتظامی دباؤ سے بچا جا سکے۔

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button