ایڈیٹرکاانتخاب

حبیب بینک لمیٹڈ نیویارک کو62ارب جرمانے میں نوازشریف کے کردارکاانکشاف

اسلام آباد 30 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل )نیویارک کو62ارب جرمانے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے کردارکاانکشاف ہواہے ،جن کی منی لانڈرنگ کے باعث بینک کوبھاری جرمانہ ہوا،رقوم الراجی بینک سے حبیب بینک نیویارک اوروہاں سے سٹینڈرڈچارٹرڈپاکستان میں نواز شریف کے اکاؤنٹ میں آتی رہیں ۔ایک نجی ٹی وی نے نیویارک ٹائمزکی فنانشل سروس کی رپورٹ کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ حبیب بینک پر53الزامات لگے ہیں ،جن میں ایک الزام الراجی بینک کے ڈالرکلئیرنگ اکاؤنٹ کے مسائل بھی ہیں ،جن میں القاعدہ سے تعلق،منی لانڈرنگ اوردیگرالزامات شامل ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الراضی بینک کاپانامہ کیس میں بھی ذکرہے جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،حسین نوازاورمریم صفدرکے بینک اکاؤنٹس بھی ہیں نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق 2014ء سے الراجی بینک کی ٹرانزیکشن میں دہشتگردی کی فنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کاگٹالاہے ۔رپورٹ کے مطابق حبیب بینک پرلگے الزامات میں یہ بھی کہاگیاہے کہ الراجی بینک کوحبیب بینک نیویارک سے کچھ رقوم کی ٹرانزیکشن کامقصدواضح نہیں ہورہا،جن میں لیدرووڈزکے لئے ٹیکنالوجی کمپنی ،شیل کمپنی ایکٹویٹی اورپولیٹکل ایکسپوزڈپرسن شامل ہیں ۔
نجی ٹی وی نے انکشاف کیاہے کہ حبیب بینک کو62ارب کے جرمانے میں نوازشریف اپناکرداراداکرگئے ہیں اوررپورٹ میں جس پولٹیکل ایکسپوزڈپرسن کاذکرہے وہ نوازشریف ہیں ،بینک ریکارڈکے مطابق تین مارچ2014ء کودولاکھ 67ہزارڈالرالراجی بینک سے نیویارک اوروہاں سے جاتی امراء میں میاں نوازشریف کے پاس آتے ہیں ،18مئی 2014ء کو3لاکھ50ہزارڈالرالرجی بینک سے حبیب بینک نیویارک اوروہاں سے سٹینڈرڈ چارٹرڈمیں میاں نوازشریف کے اکاؤنٹ میں آتے ہیں ۔
27مارچ2014ء کوپھر2لاکھ67ہزار818ڈالرالراجی بینک سے حبیب بینک نیویارک اوروہاں سے سٹینڈرڈچارٹرڈبینک میں نوازشریف کے اکاؤنٹ میں آتے ہیں اسی طرح 9مارچ2015ء کو7لاکھ99ہزار950ڈالرالراجی بینک سے حبیب بینک نیویارک اوروہاں سے سٹینڈرڈچارٹرڈبینک میں نوازشریف کے اکاؤنٹ میں آئے ہیں اسی طرح 10مارچ2015ء کوایک لاکھ 67ہزار631ڈالرمیں آتے ہیں اوریہ وہ منی لانڈرنگ ہے جس پرحبیب بینک نیویارک کو62ارب روپے کاجرمانہ ہواس کے علاوہ 2007ء سے 2017ء تک کی بے شمارایسی ٹرانزیکشن بھی ہیں جن کابینک ریکارڈموجودہے ،تاہم یہ ریکارڈکبھی حبیب بینک نے نیب کونہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button