پاکستان

حافظ سعید کی نظربندی کیخلاف کراچی سے پشاور تک احتجاج

(بشیرباجوہ بیوروچیف پاکستان نیوزوائس اف کینیڈا ) اسلام آباد:دفاع پا کستان کونسل کے زیر اہتمام کل جماعتی مشاورتی اجلاس میں شریک 30سے زائد مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوںکے قائدین نے کشمیر میں ہندوستانی دہشت گردی اور حافظ محمد سعید و دیگر رہنماﺅں کی نظربندی کیخلاف لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں بڑے پروگراموں کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ اس سلسلہ میں کراچی سے پشاورتک ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔ 12فرور ی کو لاہور میں ناصر باغ سے مال روڈ تک تحریک آزادی جموں کشمیر کی ریلی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ 10اور 17فروری جمعہ کو پورے ملک میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ڈان لیکس کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دی جائے۔حافظ محمد سعید ودیگر رہنماﺅں کوپانامہ کیس سے توجہ ہٹانے اور مودی کو خوش کرنے کیلئے نظربند کیا گیا‘انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ سیاسی ومذہبی جماعتیں کشمیر پر اپنی پالیسی واضح کریں۔بھارتی فلموںکی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔گستاخ بلاگرز کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔ بیک چینل ڈپلومیسی کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل مسلط کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔حافظ محمد سعید کو نظربند کر کے موجودہ حکومت نے کارگل کی تاریخ دہرائی۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاجارہا ہے۔سال 2017ءکشمیر کے نام کرتے ہوئے شروع کی گئی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت کل جماعتی مشاورتی اجلاس سے سردار عتیق احمد خاں، شیخ رشید احمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، اجمل خاں وزیر،پیر سید ہارون علی گیلانی ،خرم نواز گنڈا پور، مولانا اللہ وسایا قاسم،مولانا محمد احمد لدھیانوی ،مولانا فضل الرحمان خلیل ، حافظ عاکف سعید ، حافظ عبدالغفار روپڑی ،سید ضیاءاللہ شاہ بخاری ،قاری یعقوب شیخ، عبداللہ حمید گل، قاری شبیر احمد عثمانی،سید عتیق الرحمان شاہ، ڈاکٹر عظمت اللہ سلطان ،زبیر فاروق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے متفقہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اوراسرائیل بھارت کے ساتھ ہیں۔اس ٹرائیکا سے پاکستان کو بچانا ہے۔حکمران مودی کی خوشنودی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔حافظ محمد سعید کی نظر بندی سے مودی کے تمام الزامات کی تصدیق کی گئی۔حافظ محمد سعید پہلے بھی نظر بند رہے ،عدالتوں نے انہیں بری کیا اور کہا کہ جماعة الدعوة کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔میں سمجھتاہوں کہ ان کی نظربندی دفاع پاکستان کونسل پر حملہ ہے۔آواز نہ اٹھائی تو ایک ایک کر کے سب جماعتیں زد میں آئیں گی۔ملک میں اسلامی تشخص ختم کیا جا رہا ہے اور لبرل ازم کی باتیں کی جار ہی ہیں۔توہین رسالت ایکٹ باربار زیر غور لایا جارہا ہے۔نبی کریم ﷺ کی عزت و ناموس پر ہر مسلمان جان قربان کرنے کو تیار ہے۔تمام جماعتیں متحد ہو جائیں ۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے ایک شعبہ کو قادیانی کے نام موسوم کرکے مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا۔ دینی جماعتیں سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کریں۔ سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ہم حافظ محمد سعید کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
دفاع پاکستان کونسل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button