پاکستان

حافظ سعید سمیت 5 رہنماء حفاظتی تحویل میں، گھر سب جیل قرار

لاہور: (نیوز وی او سی آن لائن) جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکنڈ شیڈول میں شامل کر دی گئی ہیں۔ دونوں تنظیمیں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت آبزرویشن میں رکھی جائیں گی جبکہ ان تنظیموں کے روح رواں حافظ سعید کے ساتھ ساتھ عبداللہ عبید، ظفر اقبال، عبدالرحمن عابد اور قاضی کاشف نیاز کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ جماعت الدعوۃ سے متعلقہ اہم فیصلے 27 جنوری بروز جمعہ وفاقی وزارت داخلہ کے اجلاس میں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جماعت الدعوۃ کے بعض اہم دفاتر پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ جماعت الدعوۃ کے بعض افراد کو فورتھ شیڈول میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کے گھر اور جامعہ قادسیہ کو سب جیل قرار دیدیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ہاؤس نمبر 116-ای جوہر ٹاؤن اور 3 اے لیک سوسائٹی کو سب جیل قرار دیدیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button