Draft

حافظ آباد، نجی بینک کے آپریشن منیجر کو 57لاکھ روپے خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا،مقدمہ درج

حافظ آباد 28 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
حافظ آباد کے ساگر روڈ پر واقع ایک نجی بینک کے آپریشن منیجر کو 57لاکھ روپے خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گائوںکڑیالہ کا رہائشی اعجاز احمد ولد فیروز دین اعوان پولٹری سروسز کاکاروبار کرتا تھا۔ اس نے ساگر روڈ پر واقع سونیری بینک لمیٹڈ میں گذشتہ تین برس سے اکائونٹ کھلوارکھا تھا جہاں اس نے ایک کروڑ بارہ لاکھ روپے جمع کروائے لیکن بینک کے آپریشن مینجر محمد وحید ولد محمد اشرف سکنہ ہائوسنگ کالونی حافظ آباد نے فراڈ سے اسکے 57لاکھ روپے خرد برد کرکے ہڑپ کرلئے جس پر بینک مینجر عدنان ظفر ولد ظفر اقبال کی مدعیت میںپولیس تھانہ سٹی نے آپریشن مینجر محمد وحید کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button