جے ٹی آئی کی تحقیقات پر حکمران جماعت کے تحفظات
اسلام آباد 18 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
شہباز شریف، مریم نواز اور نواز شریف
کمیٹی کے طریقہ کار پر حکمران جماعت کو تحفظات ہیں جن کا وہ تواتر سے اظہار کررہی ہے، جب کہ حزب مخالف کی جماعتیں جے ٹی آئی کے پیچھے کھڑی ہیں۔
پاکستان میں ان دنوں سپریم کورٹ کے حکم پر قائم ہونے والی بااختیار مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی جے ٹی آئی ، وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کی دولت اور جائیدادوں کے بارے میں چھان بین کررہی ہے۔
کمیٹی کے طریقہ کار پر حکمران جماعت کو تحفظات ہیں جن کا وہ تواتر سے اظہار کررہی ہے، جب کہ حزب مخالف کی جماعتیں جے ٹی آئی کے پیچھے کھڑی ہیں۔
تحقیقات کا نتیجہ چاہے کچھ بھی ہو، پاکستان میں اس وقت جو سیاسی میدان میں گرما گرمی دیکھنے میں آ رہی ہے جو وہ سلسلہ اگلے سال ہو نےو الے عام انتخابات تک چلتا نظر آرہا ہے۔
شریف خاندان کے بیرون ملک اثاثوں اور مبینہ بدعنوانیوں کی تحقیقات اور ملک کی سیاست پر اسکے نتائج کے اثرات کے بارے میں پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے دو ممتاز تجزیہ کاروں ڈاکٹر فاروق حسنات اور ڈاکٹر توصیف احمد نے خیال ظاہر کیا کہ جےآئی ٹی کی کارروایئوں سے مسلم لیگ نون عام لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے جو ظاہر آئندہ انتخاب میں انکے کام آئے گی۔ ڈاکٹر فاروق حسنات نےکہا۔۔۔۔