ایڈیٹرکاانتخاب

جے آئی ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹیں، سپریم کورٹ درخواست کی سماعت کل کرے گی

اسلام آباد: (نیوز وی او سی )پانامہ کیس کی تحقیقات میں مصروف جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سپریم کورٹ کو تحقیقات میں درپیش مشکلات اور دھمکیوں سے آگاہ کرنے کیلئے گزشتہ روز درخواست جمع کرائی تھی۔ سپریم کورٹ کل اس درخواست کی سماعت کرے گا۔ کل جے آئی ٹی تصویر لیک ہونے کے معاملے کا بھی جواب جمع کرائے گی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ دونوں درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ حسین نواز کی جانب سے خواجہ حارث پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے حوالے سے اپنا جواب پیر کو عدالت میں جمع کرائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button