ایڈیٹرکاانتخاب

جے آئی ٹی کی اصل کہانی منظر عام پرآگئی

اسلام آباد ۔28مئی2017ء)
بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
جے آئی ٹی کے ممبران تفتیش کیلئے تیار نہیں تھے ،حسین نواز کو اپنے ساتھ لائے وکلا کو ساتھ لیجانے سے روک دیا گیا ،جے آئی ٹی کے وہ اراکین جن پر حسین نواز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا شدید غم و غصہ میں نظر آئے اوران اراکین نے حسین نواز کو سپریم کورٹ میں اعتراضات داخل کرنے پر گلہ بھی کیا،ذرائع
جے آئی ٹی کی اصل کہانی منظر عام پرآگئی ،جے آئی ٹی کے ممبران تفتیش کیلئے تیار نہیں تھے ،حسین نواز کو اپنے ساتھ لائے وکلا کو ساتھ لیجانے سے روک دیا گیا ،جے آئی ٹی کے وہ اراکین جن پر حسین نواز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا شدید غم و غصہ میں نظر آئے اوران اراکین نے حسین نواز کو سپریم کورٹ میں اعتراضات داخل کرنے پر گلہ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے 27 تاریخ کو حسین نواز کو نوٹس ایشو کیا کہ 28 مئی کو 11 بجے پیش ہوں ۔ذرائع کے مطابق حسین نواز 10:50 منٹ پر جوڈیشل اکیڈمی پہنچے ۔جے آئی ٹی کے دو ممبران ایک گھنٹہ کے بعد اجلاس میں شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے ممبران تفتیش کیلئے تیار نہیں تھے ۔حسین نواز کو اپنے ساتھ لائے وکلا کو ساتھ لیجانے سے روک دیا گیا جے آئی ٹی کے اراکین نے پہلے وکلا کے داخلہ کیلئے اجازت نہ دی اور حسین نواز کے اصرار کرنے پر انکو اکیلے بیٹھنے کا حکم دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق دوران تفتیش جے آئی ٹی کرمنل پروسیجر کوڈ اور تفتیش کے دائرہ کار پر بات چیت کرتی رہی ۔ جے آئی ٹی کے وہ اراکین جن پر حسین نواز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا وہ اراکین شدید غم و غصہ میں نظر آئے اوران اراکین نے حسین نواز کو سپریم کورٹ میں اعتراضات داخل کرنے پر گلہ بھی کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button