جے آئی ٹی کا طریقہ آئین قوانین کے مطابق نہیں،خود ہی متنازعہ بن گئی:رانا ثناءاللہ

وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی خود ہی متنازعہ بن گئی ہے.جے آئی ٹی کا طریقہ کا آئین قوانین کے مطابق نہیں.جے آئی ٹی کیس جارہی ہے.نہ کوئی ثبوت اکھٹا کررہی ہے.متنازع جے آئی ٹی شریف خاندان کے خلاف سازش ہے.شریف خاندان کے خلاف سازش دھرنوں سے شروع ہوئی جس میں اندرونی بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کو ہماری جانب سے متنازع نہیں بنایا گیا۔جے آئی ٹی خود ہی متنازع بن گئی ہے۔جے آئی ٹی کا طریقہ کار آئین وقوانین کے مطابق نہیں ۔انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کیس جاری ہے نہ کوئی ثبوت اکھٹا کررہی ہے۔عوام سب جے آئی ٹی سے متعلق غم وغصہ ہے ۔جے آئی ٹی میں رشتہ داریاں بھی نکل رہی ہیں۔ متنازع جے آئی ٹی شریف خاندان کے خلاف سازش ہے۔شریف خاندان کے خلاف سازش دھرنوں سے شروع ہوئی جس میں اندرونی بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔شریف خاندان کے خلاف نہیں پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش ہے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان کا مضبوط ہونا عالم اسلام کا مضبوط ہونا ہے۔