ایڈیٹرکاانتخاب

جے آئی ٹی پیشی میں کیپٹن صفدر کے جوابات کے باعث مریم نواز کو طلب کیے جانے کا انکشاف

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)

جے آئی ٹی پیشی میں کیپٹن صفدر کے جوابات کے باعث مریم نواز کو طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے داماد اور ایم این اے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کچھ روز قبل پاناما کیس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ کیپٹن صفدر کی پیشی کے بعد ہی وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو جے آئی ٹی نے طلب کیا۔
اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی مریم نواز کو طلب کرے کا ارادہ نہیں رکھتی تھی۔ تاہم جے آئی ٹی پیشی کے دوران جب کیپٹن صفدر سے ان کے اور ان کے خاندان کے اخراجات کے حوالے سے سوال کیے گئے تو وزیراعظم کے داماد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ایک درویش شخص ہیں۔ ان کی اہلیہ اپنے والد کے ہاں رہائش پذیر ہیں جبکہ لندن میں ان کی صاحبزادے کے تمام تر تعلیمی اخراجات بھی مریم نواز ہی برداشت کر رہی ہیں۔ کیپٹن صفدر کے انکشافات کے بعد ہی جے آئی ٹی نے مریم نواز کو 5 جولائی کو طلب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button