پاکستان
جے آئی ٹی سےتصویر لیک سائبر کرائم ہے،تحقیقاتی کمیٹی رکاوٹوں کے بہانے بنا کر مزید وقت لے گی :طلال چوہدری
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے راہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے تصویر لیک کرکے سائبر کرائم خود کیا ،رکاوٹوں کے بہانے مزید وقت مانگا جائے گا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی نے خود تسلیم کیا ہے کہ تصویر لیک ہوئی ہے، انہوں نے سائبر کرائم کیا ہے ،تصویر کالیک ہونا سائبر کرائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو کوئی رکاوٹ نہں ہے ،یہ خود رکاوٹوں کے بہانے کرکے مزید وقت لیں گے اور کہیں گے کہ ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔