ایڈیٹرکاانتخاب
جے آئی ٹی رپورٹ کے ہر تضاد کا سپریم کورٹ میں مقابلہ کیا جائے گا ، مریم نواز
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
شہباز شریف نے اپنے کزن طارق شفیع کی جانب سے جے آئی ٹی میں پیش کیے گئے گلف اسٹیل کے کاغذات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور دفاعی تجزیہ نگار وجاہت خان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے شریف خاندان تقسیم دکھائی دیتا ہے۔ دوران تحقیقات بھی شہباز شریف کی جانب سے شریف خاندان کے دفاع کی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔ جے آئی ٹی نے جب وزیراعظم کے کزن طارق شریف کی جانب سے گلف اسٹیل کے حوالے سے پیش کیے گئے کاغذات کی تصدیق کیلئے شہباز شریف سے رابطہ کیا گیا تھا تو انہوں نے ان کاغذات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا تھا۔