جے آئی ٹی تحقیقاتی ادارہ ہے یا قصائی کی دکان ، جو تصویر نہ سنبھال سکے وہ کیا انصاف کریں گے: طلال چودھری

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن ) لیگی رہنما طلال چودھری نے جے آئی ٹی کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جے آئی ٹی کیا انصاف دے گی جس کی تیس دن کی کارکردگی صرف ایک تصویر ہے ۔”جے آئی ٹی انویسٹی گیشن کا ادارہ ہے یا قصائی کی دکان“۔ کسی کو کہتے ہیں اپنا بیان واپس لو ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبا دمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ جے آئی ٹی یا تو نااہل ہے یا جانبدار ہے ۔جو ایک تصویر نہ سنبھال سکے وہ انصاف کیا کریں گے ۔”تصویر جاری ہونے سے عزت والوں کی عزت میں مزید اضافہ ہوا“۔
طلال چودھری نے مزید کہا کہ یہ کیس قانونی نہیں سیاسی ہے ،ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجا رہا ہے، وزیراعظم کے خلاف تحقیقات اشتہاری کے کہنے پر ہو رہی ہیں۔ عمران خان کو کوئی پوچھنے والا ہتھکڑی لگانےوالا نہیں۔ مقدمہ ایک اشتہاری کی طرف سے قائم کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم پہلے سے کہتے تھے جے آئی ٹی جانبدار ہے ، پہلے کہا گیا حسین ،حسن نواز پیش نہیں ہوں گے ۔ جب تعاون بھی شروع ہوگیا تو کہا گیا حوصلہ نہیں،ایمبولینس آگئی اور جب پیش ہوگئے تو کہا گیا تعاون نہیں کر رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں