پاکستان

جے آئی ٹو کو دھمکیاں سپریم کورٹ پر حملہ ہے-

لاہور: (نیوز وی او سی) بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ جے آئی ٹو کو دھمکیاں سپریم کورٹ پر حملہ ہے، میں حیران ہوں کہ ابھی تک انہیں توہین عدالت کے نوٹس کیوں نہیں ملے، ہمارے دور میں تو ہر پانچ منٹ بعد توہین عدالت کا نوٹس آ جاتا تھا۔ چیئرمین پی پی پی نے مزید استفسار کیا کہ شہباز شریف براہ راست سپریم کورٹ کیخلاف بولتے ہیں تو نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا؟ یہ تقریق کیوں ہے؟ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اس مرتبہ قطریوں کو بچانے میں کامیاب ہوں گے یا سعودی دوستی کو، امیر المومنین بننا نواز شریف کا خواب ہے لیکن ہم پورا نہیں ہونے دینگے۔ چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ سے بچ بھی گئے تب بھی انہیں امیر المومنین نہیں بننے دیں گے، سینیٹ انتخابات میں بھی نواز لیگ کو سرپرائز ملے گا، سینیٹ انتخابات کیلئے یہ جتنے پرامید ہیں ان کے پاس اتنے ارکان نہیں ہیں، نواز لیگ کے اپنے ارکان بھی سینیٹ الیکشن میں ان کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button