کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)سندھ کے معروف سیاست دان اور گرینڈ ڈٖیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے سینئر رہنما غوث بخش مہر نے کہا ہے کہ جی ڈی اے میں سندھ کی تمام اینٹی پیپلز پارٹی قوتیں اکٹھی ہوئی ہیں،جی ڈی اے سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرے گا،تحریک انصاف سمیت آئندہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم ،پی ایس پی اور دیگر پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کے ساتھ الائنس اور سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے خواہش مند ہیں اور اس حوالے سے کئی رہنماؤں سے بات چیت بھی ہوئی ہے ،میاں نواز شریف کو سندھ میں پہلے دلچسپی تھی نہ اب ہے اور نہ ہی آئندہ ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل’’دنیا نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’آج کامران خان کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پیپلز پارٹی نے دس سال سندھ پر حکومت کی ہے ،پیپلز پارٹی نے دس سالوں میں ہر جگہ اپنی افسر شاہی بھی مضبوط کی ہوئی ہے ، ابھی تو یہ صرف پارٹی نہیں حکومت میں ہیں ، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سندھ میں بیورو کریسی سمیت سب کا مقابلہ کرے گا اور لوگ بھی جی ڈی اے کا ساتھ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے نے طے کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ہم سندھ میں ون ٹو ون پیپلز پارٹی کے مقابلے میں اپنا بندہ کھڑا کریں گے ،سندھ میں ترقی نہیں صرف باتیں ہوئی ہیں ،جو کچھ ہوا سندھ میں جو کرپشن چلی اور ادارے ختم کئے گئے ،ہمیں امید ہے کہ سندھ کے عوام اب ہمارا ساتھ دیں گے۔غوث بخش مہر کا کہنا تھا کہ سندھ میں عمران خان کے متحرک ہونے کی ہمیں خوشی ہو گی ،ہم ان کے ساتھ بھی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں اور کوشش ہو گی کہ ان کے ساتھ ہمارا الائنس بنے ،ایم ایم اے کے ساتھ بھی ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے ،سندھ میں جتنی بھی اینٹی پیپلز پارٹی جماعتیں ہیں ہم سب کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے الائنس کو رجسٹرڈ کریں گے اور اس کے لئے ہم نے الائنس کے سیکرٹری جنرل پلیجو صاحب کو ٹاسک دیا ہوا ہے ،ایک دو ساتھیوں کے بعض تحفظات ہیں جلد ہی یہ تحفظات ختم ہو کر الائنس رجسٹرڈ ہو جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں غوث بخش مہر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا سب کو دس سال کا تجربہ ہے ،کسی عزت والے آدمی کی پیپلز پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے ،اب لوگ پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پہلے بھی سندھ میں دلچسپی نہیں تھی ، اب بھی نہیں ہے اور انہیں کل کیا دلچسپی کیا ہو گی؟میاں صاحب کے ساتھ پانچ سال ہم الائنس میں رہے تاہم انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو الائنس میں تھے پچھلے پانچ سال سے، انہوں نے ہمیں اپنے قریب نہیں کیا ۔غوث بخش مہر کا کہنا تھا کا پیر پگاڑا صاحب کے ساتھ میں نے بھی لاہور جانا تھا تاہم نہیں جا سکا ،اگر مسلم لیگ قاف جی ڈی اے میں شامل ہو تو اچھی بات ہے اور ہمیں خوشی ہوگی لیکن سندھ میں مسلم لیگ قاف کوئی خاص پوزیشن میں نہیں ہے ،ہم ڈرائنگ رومز میں ہی نہیں بلکہ گراؤنڈ میں بھی موجود ہیں سب جگہ جلسے رکھے ہوئے ہیں ۔