Draft

جی میگنولیا کا این او سی جعلی ، دس ارب روپے کا فراڈ-

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ: جی میگنولیا کا این او سی جعلی ، دس ارب روپے کا فراڈ ، نوسر باز سرگرم، سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے میں مصروف
حارث نامی شخص نے ایک درخواست اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں دے رکھی ہے جس میں حارث کا موقف ہے کہ دس ایکٹر رقبہ جو میرا ہے ،اور آٹھ ایکٹر رقبہ میرے والد کا ہے ، جو احسن اقبال جمیل اور احسن اقبال کی اہلیہ فرح خان جو سابقہ ماڈل ہے ،یہ گروپ گوجرانوالہ کے معصوم لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں ، حارث کا کہنا ہے کہ میرا کیس سول جج گوجرانوالہ کی عدالت میں چل رہا ہے جس کا اسٹے بھی لے رکھا ہے لیکن پولیس تھانہ صدر سیاسی اثر و رسوخ کے باعث کوئی کارروائی نہیں کر رہی، اور نہ ہی میری کوشنوائی ہو رہی ہے ، حارث کا کہنا ہے کہ پولیس میری امداد کرنے کی بجائے الٹا مجھ پر ہی مقدمات درج کر تے ہوئے حراساں کر رہی ہے ، تاکہ میں اس درخواست کی کارروائی نہ کروں ، جس میں سرکاری افسران ، تحصیلدار، جی ڈی اے ، ٹیم ایم او و دیگر محکموں کی ملی بھگت سے میری اراضی کا جعلی انتقال کروا چکے ہیں ، حارث نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور اس کیس میں ملوث جعل سازوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ،مزید انکشاف کئے جائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button