انٹرنیشنل
جی سیون اجلاس میں روس کو بھی بلایا جائے: امریکی صدر
واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں ہونے والی جی سیون اجلاس میں روس کو بھی شریک ہونا چاہیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 2014ء میں یوکرینی علاقے کریمیا کو روس کا حصہ بنانے پر تب جی ایٹ کہلانے والے اس گروپ سے روس کو خارج کر دیا گیا تھا،جس کے بعد امیر ترین اور ترقی یافتہ ممالک کے اس گروپ کو جی سیون کا نام دیدیا گیا تھا۔ٹرمپ اس 2روزہ اجلاس میں شرکت کی خاطر کینیڈا پہنچ گئے ہیں،جہاں انہیں اپنی تجارتی پالیسیوں پر اتحادی ممالک کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا متوقع ہے۔