پاکستان

جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
*جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا*

نوٹال: سندھ کے علاقےجیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سبی اور نصیر آباد کے درمیان نوٹال میں کھڑی ہے، ٹرین کو آگے جانے کی کلیئرنس نہ مل سکی، بولان ایکسپریس کو واپس جیک آباد بھیج دیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسافروں کو ڈیرہ اللہ یار پہنچایا جائے گا، بولان میل کئی روز سے بند تھی، حکام نے گزشتہ روز ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button