پاکستان

جیکب آباد پولیس نے بلوچستان سے سندھ میں چرس منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ 2 من 4 چار کو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

جیکب آباد:
آئی جی صاحب سندھ اور جناب ڈی آئی جی صاحب لاڑکانہ کے احکامات برائے منشیات کی روک تھام کو مد نظر رکھتے ہوے ایس ایس پی جیکب آباد جناب سرفراز نواز شیخ نے ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو سندھ بلوچستان بارڈر کے ذریعے منشیات کو روکنے کے سخت احکامات جارئے کئے ہوے تھے۔
آج جیکب آباد پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ بلوچستان سے سندھ میں چرس لائی جاے گی۔ مزکورہ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر جناب سید حبیب علی شاہ کی زیرنگرانی، ایس ایچ او تھانہ صدر اور انچارج پولیس پکٹ شمبے شاہ نے جیکب آباد باےپاس پہ واقع پولیس پکٹ شمبے شاہ پہ چیکنگ کے دوران ایک ہائی ایس وین (نمبر بی ایم اے 207 سبی) سے 2 من چار کلو چرس برآمد کرلی جوکہ ملزم خلیل احمد ولد بجار خان بروھی سکنہ گاہی خان چوک کوئیٹہ، بلوچستان سے سندھ کی طرف لے کر آرہا تھا۔
ملزم خلیل احمد بروھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور تھانہ صدر پہ منشیات کے دفعات کے تحت کیس داخل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button