جیو نیوز کی رپورٹنگ غیر مناسب ہے: ترجمان وزارت داخلہ

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
جیو نیوز پرچودھری نثار کی وزیراعظم کو استعفےٰ کا مشورہ دینے کی خبر پروزرات داخلہ کا سخت ردعمل ، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جیو نیوز کی رپورٹنگ غیر مناسب ہے ،چینل کو حقیقت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی جانب سے کابینہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کے ریمارکس سے متعلق نشر کی جانے والی خبروں پر وزیر داخلہ چودھری نثار نے انتہائی سخت رویہ اپنایا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ سے منسوب رپورٹنگ درست نہیں ۔وزیر داخلہ نے کابینہ اجلاس میں جو بات کہ وہ ریکارڈ پر موجود ہے۔جو کچھ جیو رپورٹ کر رہا ہے ایسا ایک لفظ بھی وزیر داخلہ نے نہیں کہا ۔جیو نیوز کو سچائی اور حقیقت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے ایک خبر نشر کی تھی جس میں کہا تھا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعظم پاکستان کو استعفے کا مشورہ دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں