جیمزبانڈ کی نئی فلم کی تیاریاں شروع

بالی ووڈ 26 جولائی 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
جاسوسی کی دنیا کے سب سے مشہور کردار جیمزبانڈ کی نئی فلم کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ اس بار ایجنٹ ’زیرو زیرو سیون‘ کا کردار کون نبھائے گا؟ اس کا اب تک فیصلہ نہ ہوسکا۔
جیمزبانڈ سیریز کی پچیسویں فلم کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں ۔ یہ فلم نومبر 2019 میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی تاہم اب تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکاکہ فلم کا مرکزی رول ایجنٹ زیرو زیرو سیون کا کردار کون نبھائے گا؟۔ گزشتہ چار فلموں میں جیمز بونڈ کا کردر ادا کرنے والے ڈینیل کریگ نے اپنے ایک انٹرویو میں آئندہ جیمز بانڈ کا کردار کرنے سے معذرت کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک نئے جیمز بانڈ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم فلم کے پروڈیوسرز کی خواہش ہے کہ یہ کردار ڈینیل کریگ ہی ادا کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں