پاکستان

جیل میں طویل ملاقات، عمران خان نے علی امین اور سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

*جیل میں طویل ملاقات، عمران خان نے علی امین اور سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا*

*جیو نیوز کرٹسی*

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈھائی گھنٹے ملاقات کا محوراسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا اور علی امین، بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی پیشکش پر نیم رضامندی ظاہر کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات پربھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا اور ملاقات میں قیادت پر سوشل میڈیا پرجاری تنقید بھی زیر بحث آئی جبکہ ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علی امین اور بیرسٹرسیف کواسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں کسی پیشرفت تک اسے خفیہ رکھنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی تھی۔

علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button