کراچی

جیل حکام کا شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار

کراچی: بیرون ملک فرار کیس میں جیل حکام نے شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کردیا۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے مجرم شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا۔
جیل حکام نے موقف اختیار کیا کہ شاہ رخ جتوئی پھانسی کا مجرم ہے محکمہ داخلہ نے اس کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی ہے، مقدمے کو حساس قراردیا جاچکا ہے، اس لیے اسے عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ جیل حکام جج کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے اور عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شاہ رخ جتوئی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر کو بھی ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے بیرونِ ملک فرار کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button