پاکستان

جہانگیر ترین نے پارٹی اجلاس میں ایسی بات کہہ دی جس کی عمران خان کو ذرا بھی توقع نہ تھی

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن )نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس دوران شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین کے درمیان لفظی جنگ دیکھنے میں آئی ، اس موقع پر جہانگیر ترین آگ بگولہ ہو گئے اور کہنے لگے کہ شاہ محمود قریشی کوصوبہ سندھ دیاگیا،انہوں نے2سال میں پارٹی کوڈبودیاجبکہ جنوبی پنجاب پرمیں نے کام کیااور میں نے پارٹی پرخرچ کیا ہے،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے لو گوں کومیں لےکرآیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ اجلاس کے دوران جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو لانے کا کریڈٹ آپ لے رہے ہیں، آپ توکسی پارٹی رکن کو منہ نہیں لگاتے،آپ کا جو رویہ ہے اس سے عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے، آپ کے رویے سے پارٹی بھی الیکشن ہار جائے گے۔
اس پر شاہ محمود قریشی بھی میدان میں آئے اور انہوں نے جہانگیرایسے لوگوں کولارہے ہیں جس سے پارٹی کا امیج خراب ہورہا ہے، جہانگیرترین سیاسی طورپرداغدارلوگ پارٹی میں لا رہے ہیں، آپ نے رائے حسن نواز کے بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں پڑھا ۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان تکرار کا سلسلہ جاری تھا کہ عمران خان فوری میدان میں آئے جبکہ دیگر اراکین نے بھی دونوں رہنماﺅں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی اور پارٹی امور کی جانب توجہ دینے کی ہدایت کی تاہم جہانگیر ترین وہاں سے اٹھ کر چلے گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button