کراچی

جہاز ٹکرانے کی ویڈیو بنانے والا مزدور ملازمت سے فارغ

کراچی پورٹ پر بحری جہازروں کے ٹکرانے کی ویڈیو بنانے والے مزدور کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے غیر قانونی ویڈیو بنانے پر کارروائی کی، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
پورٹ ذرائع کے مطابق مزدور یا عملے کو بندرگاہ پر ویڈیو بنانے یا پھیلانے کی اجازت نہیں،جہاز وں کے ٹکرانے کے حادثے کی ویڈیو بنانے والے مزدور کو اس خلاف ورزی پر ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔
رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ساوتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل لمیٹڈ (ایس اے پی ٹی) میں جہازوں کے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹولٹن نامی جہاز سے 18 کنٹینرز سمندر میں گر گئے تھے۔
ویڈیو میں جہازروں کے ٹکرانے کے ساتھ سمندر میں گرنے والے کنٹینرز کے دوران ملازمین کی آوازیں بھی سنی جاسکتی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button