Draft

جھوٹے مقدمات کے اندراج کا اہل علاقہ کاقبضہ مافیا کیخلاف احتجاج

گوجرانوالہ19فروری
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا ) جھوٹے مقدمات کے اندراج کا اہل علاقہ کاقبضہ مافیا کیخلاف احتجاج‘بیگناہ افراد پر جھوٹے مقدمات کو فی الفور خارج کیا جائے‘وزیراعلی سے علاقہ معززین کی اپیل‘تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ سکیم نمبر2کی رہائشی بااثر قبضہ مافیا کی سرغنہ خاتون نسرین گل نے علاقہ معززین عبدالغفار‘عرفان‘زبیر وغیرہ کی پراپرٹی پرپولیس کے ساتھ ساز باز کرکے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے الٹا انکے خلاف جھوٹے مقدمات نمبر487/16-8/17 درج کروا رکھے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے حالانکہ قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر بھی قبضہ کر رکھا ہے

علاقہ معززین نے قبضہ مافیا سے تنگ آکر علاقہ کو چھوڑنا شروع کر دیا ہے جس پر اہل علاقہ نے مقامی سیاسی شخصیات کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا اور سیاسی شخصیات نے انکے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا ہے علاقہ کے باسیوں نے قبضہ مافیا کی سرغنہ نسرین گل کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اسکے خلاف قانونی کاروائی اور جھوٹے مقدمات کو خارج کرنے کی وزیراعلی پنجاب سمیت تمام اعلی حکام اپیل کی ہے۔
گوجرانوالہ:بااثر قبضہ مافیا

کے خلاف اہل علاقہ احتجاج جبکہ دوسری طرف معززین (نیو ز وی او سی )کی ٹیم کو تفصیلات بتا رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button