جو کام پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے تھا وہ سپریم کورٹ کر رہی ہے، فیصلہ تاریخی ہو گا : چودھری شجاعت
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جو کام پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے تھا وہ سپریم کورٹ کر رہی ہے ۔ پاناما کیس کا فیصلہ تاریخی ہو گا جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا ۔
پاناما کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو 600افراد کی فہرست موصول ہوئی تھی جس میں سے 6آدمیوں کا انتخاب کیا گیا ۔ سپریم کورٹ پاکستان کی تقدیر کا جو بھی فیصلہ کریگی قابل قبول ہو گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے ملک کی بقاءکیلئے سپریم کورٹ سے ایسا فیصلہ آئے گا جو ملک کی نئی سمت کا تعین کرے گا ۔ نوازشریف کے مستعفیٰ ہونے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ انہیں اب تک مستعفیٰ ہو جانا چاہیے تھا ۔
Load/Hide Comments






