جوہری مذاکرات کی ناکامی کا اندیشہ، اسرائیل کی ایران پر حملے کی تیاری

جوہری مذاکرات کی ناکامی کا اندیشہ، اسرائیل کی ایران پر حملے کی تیاری

23 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ فضا ایک نئی خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور جمعہ کے روز متوقع ہے، تاہم اسرائیلی خفیہ اداروں کا ماننا ہے کہ مذاکرات ناکامی سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج سمجھتی ہے کہ کامیاب حملے کے لیے وقت کم ہے، اور اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو اسرائیل فوری طور پر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس تناظر میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلیٰ سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام کے ساتھ ایک اہم خفیہ اجلاس بھی منعقد کیا ہے۔

اسرائیلی خفیہ حکام کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو اسرائیل صدر ٹرمپ کی منظوری کے بغیر بھی یکطرفہ کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی انتظامیہ کو بھی اس خدشے کا ادراک ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکوف نے ایرانی مذاکرات کار عباس عراقچی کو عمانی ثالثی کے ذریعے ایک تحریری تجویز دی تھی، جس کی ایران نے فوری تردید کر دی۔

اگرچہ 12 اپریل سے جاری مذاکراتی ادوار کو عمومی طور پر مثبت قرار دیا گیا، تاہم یورینیم کی ملکی سطح پر افزودگی کا مسئلہ ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ویٹکوف نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کسی بھی سطح پر افزودگی کی اجازت نہیں دے گا، جبکہ ایران نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے پرامن مقاصد کے لیے اپنا حق قرار دیا ہے۔

وی او سی اردو

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں