ایڈیٹرکاانتخاب

جوہری توانائی کوپرامن مقاصد کے لئے استعمال کرنے پریقین رکھتے ہیں :سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہونے کی حیثیت سے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاو اور نیوکلیئرانرجی کو پرامن مقاصد کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی برادری اور اداروں کے ساتھ مل کر جوہری عدم پھیلاوکے خلاف اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام حفاظتی انتطامات کئے پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جو ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاو اور نیوکلیئرانرجی کو پرامن مقاصد کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔
سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام نیشنل کمانڈ اینڈ اتھارٹی کے تحت محفوظ ہے اور اس پر ہمیں فخر ہے ہماری سمگلنگ، ترسیل اورہر قسم کے امور پر کڑی نظر ہے، پاکستان کا سٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن اپنا کردار احسن انداز سے نبھا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button