جوڑ توڑ کےماحول میں بڑے نقصان کا خطرہ ، ہم نے کسی کو نہیں نکالا : خواجہ سعد رفیق
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کے لیے سازگار ماحول بہت ضروری ہے، جوڑ توڑ کے ماحول میں بڑے نقصان کا خطرہ بھی ہوتا ہے،ہمیں اگر کام کرنے دیا جاتا تو سو فیصد بجلی پوری ہوتی،ریلوے میں 73 ہزار ملازم ہیں،ہم نے کسی کو نہیں نکالا،اگر نکال دیتے تو وہ کیا کرتے؟ محکمے کے کچھ شعبوں میں تین تین سو اضافی ملازم ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ملک کو شفاف اور بروقت انتخابات کی طرف لے جانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کو میاں نواز شریف کو نکالنے کا نقصان ہوگیا ؟ ہم جھگڑنا نہیں چاہتے نہ اس کا کسی کو فائدہ ہوگا بلکہ جھگڑے بغیر اپنی بات کرنی ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کامیاب کوشش کی ہے اور دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائے ہیں،ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ۔