Draft

جوڑوں کے درداورسوزش میں آملے کااستعمال نہایت مفیدہے،طبی ماہرین

سلانوالی (اے پی پی)طبی ماہرین نے بتایاہے کہ آملہ پاکستان سمیت دنیامیں پایاجا نے والاکثیرالمقاصدپھل ہے، آملہ کے غذائی اجزاء میں سے سب سے زیادہ اہمیت وٹامن سی کوحاصل ہے،اس کا ترش ذائقہ بھی وٹامن سی کی وجہ سے ہی ہوتا ہے، آملہ میں پا ئے جانے و الے وٹامن سی کی مقدارمالٹے کی نسبت 20گنا زیادہ ہوتی ہے۔ وٹامن سی ہمارے جسم کے میٹابولزم میں اہم کرداراداکرتا ہے، ساتھ ہی یہ ٹاکسن اورزہریلے مادوں کوبھی تلف کرتا ہے، ا س میں موجودخاص قسم کاکیمیائی مادہ جوہڈیوں کی نشوونما کے سلسلہ میں مددکرتاہے،آملے کومربعے اچار سلاد کی طرح کھایاجاسکتا ہے۔
جگرکے مریض بھی ا س کواستعمال کرسکتے ہیں کیونکہ وٹامن سی اورپروٹین میٹابولزم میں اہم کام سرانجام دیتے ہیں ا س لیے یہ جگر اورمعدے کو فعال کرنے اوروزن گھٹانے میں مددکرتا ہے، یہ جلدی امراض میں بھی نہایت مفید ہے، اس مقصدکیلئے مربع سلاد یا سوکھے آملے بھگوکر ان کاپانی پی سکتے ہیں، اس کے ریشے قبض سے نجات دیتے ہیں، بالوں کی نشوونماکیلئے صدیوں سے آملے کااستعمال رائج ہے، ا س میں موجود کیلشیم بالوں کومضبوط اوران کارنگ سیاہ کرتا ہے، ا س کیلئے سوکھے آملوں کاپانی ابال کر لگایاجاسکتا ہے،آملے میں موجودہ کوبالٹ جسم میں انسولین کی پیداواربہترکرتاہے، جوڑوں کے درداورسوزش میں بھی آملے کااستعمال مفیدہے نیزاس میں موجود وٹامن بی جسم میں نیاخون پیداکرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button