ایڈیٹرکاانتخاب

جوڈیشل کمپلیکس واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد رینجرز سے پارلیمنٹ ہاوس کی سیکورٹی واپس لے لی

اسلام آباد 5 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جوڈیشل کمپلیکس واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد رینجرز سے پارلیمنٹ ہاوس کی سیکورٹی واپس لے لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر نواز شریف کی پیشی کے موقع پر پیش آنے والے واقعے کے بعد اب رینجرز نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ رینجرز نے اس واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کی سیکورٹی واپس لے لی ہے۔ رینجرز کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی کیلئے تحریری درخواست دی جائے۔ جبکہ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رینجرز اہلکار احتساب عدالت واقعے کے بعد 2 دن سے پارلیمنٹ میں ڈیوٹی پر نہیں آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button