پاکستان

جواری عمران خان کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے، عابد شیرعلی

فیصل آباد(نیوز وی او سی آن لائن )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عمران خان خود سب سے بڑے جواری ہیں اور ہم انہیں عوام کے مدد سے سڑکوں پر لا کر گھسیٹیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے بیانات میں میچ فکسرز اور چیرمین پی ایس ایل کو تنقید کا نشانہ بنار ہے ہیں جب کہ وہ خود سب سے بڑے جواری ہیں، ہم انہیں عوام کی مدد سے سڑکوں پرلا کر گھسیٹیں گے
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے رونے والوں کے لیے میوزیم بنایا جائے گا جس میں ان کی ممیز رکھی جائیں گی، یہ پاناما کا رونا روتے ہیں لیکن ہم پاناما کا داغ لے کر الیکشن میں نہیں جائیں گے، 2018 کے انتخابات میں نوازشریف ایک بار پھر 2 تہائی اکثریت سے وزیراعظم بنیں گے اور رونے والے روتے ہی رہ جائیں گے۔
وزیرمملکت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی جیسے جعلی پیر اپنے مریدوں کو لوٹتے ہیں، وہ دربار کے پیسوں اور لاکھوں ایکڑ زمین پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں جب کہ اپنے بچوں کو زکوۃ کے پیسوں سے پال رہے ہیں، بلیک منی شاہ محمود کے پاس آکر وائٹ ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں، لال حویلی غریب لوگوں کی امانت ہے جسے واپس لے کر اس میں غریبوں کو بسائیں گے-
عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں آگے جانے پر لوگوں کو بڑی تکلیف تھی اسی لئے انہوں نے کھلاڑیوں کو خریدنے کی کوشش کی، پی ایس ایل میں میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو معاف نہیں کرنا چاہیے، اگر بروقت فیصلے نہ کیے گئے تو کرکٹ کو بڑا نقصان ہو گا، میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button