شہر شہرلاہور

جن ممالک میں ایماندا رلیڈرآئے وہ جلد ترقی کرگئے،پرویزخٹک

لاہور( نمائندہ خصوصی نیوز وی او سی) وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ آج اگر کرپشن کے خلاف اور گڈ گورنس کی بات ہوتی ہے تو وہ عمران خان کی وجہ سے ہے، سبزہ زار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں ایماندار لیڈر آئے وہ بہت آگے چلے گئے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ امیر کے لیے اور نظام اور غریب کے لیے اور نظام ہو،ہمیں ایسا پاکستان نہیں چاہیے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہمیں ایسا نظام اور پاکستان چاہیے جہاں میرٹ اور انصاف کا نظام ہو۔میں پنجاب اور سندھ کو کہتا ہوں آپ پولیس آزاد کریں تاکہ وہ عوام کی خدمت کرے۔پرویز خٹک نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں ملک ترقی کررہا ہے۔ جب اربوں کے قرضے لیے جارہے ہوں تویہ کیسی ترقی ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ آپ سب نے مینار پاکستان آکر عمران خان کا پیغام سننا ہے،عمران خان نے 29 تاریخ کے جلسہ کے لیے سب کو دعوت دی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button