جنیفر اینیسٹن اپنے حسن وجمال کی نگہداشت کے لئے سالانہ 43 ہزار ڈالر خرچ کردیتی ہیں۔
لاس اینجلس (نیوز وی او سی آن لائن)ہالی وڈ اداکارہ جنیفر اینیسٹن اپنے حسن وجمال کی نگہداشت کے لئے سالانہ 43 ہزار ڈالر خرچ کردیتی ہیں۔ ٹی وی سٹ کام ”فرینڈز“اور اداکار بریڈ پٹ سے شادی اور پھر طلاق سے مشہور ہونے والی جنیفر اینی سٹن نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے خدوخال کی نگہداشت پر اٹھنے والے اخراجات کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔جینیفر اینیسٹن نے بتایا کہ وہ ہرچھٹے ہفتے میں ہیئراسٹائلسٹ کرس میک ملن کے پاس جاتی ہیں جو ان کی بالوں کی رنگت اور سٹائل کو سنوارتے ہیں اور ہر مرتبہ وہ انہیں 9 ہزار 200 ڈالرزمعاوضہ دیتی ہیں۔ چہرے کی خوبصورتی کے لئے جینیفر 300 ڈالر کا مائیکرو کرنٹ فیشل کرواتی ہیں اس کے علاوہ لیزر ٹریٹمنٹ اور گلو تھرمیج بھی ہوتا ہے جس کے لئے ان کا خرچ 2 ہزار 600 ڈالرز ماہانہ کا ہے ۔ اس کے علاقہ روزانہ کے میک اپ پر بھی 6 سو ڈالر کا خرچہ اٹھتا ہے جبکہ اور اکثر اوقات صرف آنکھوں کے میک اپ کا 600 ڈالر ادا کرتی ہیں۔جنیفر اینیسٹن نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے فٹنس ٹرینر اور جم بھی جاتی ہیں اور ڈریس ڈیزائنر بھی ہیںجس کی فیس الگ ہے۔اس طرح ان کا سال بھر میں اپنے حسن پر خرچہ 43 ہزار ڈالرز کے لگ بھگ اٹھتا ہے۔