پاکستان
جنید صفدر مریم نواز کا ٹوئٹر اکاونٹ چلاتے ہیں، انہیں بھی وزارت عظمیٰ کا خواب دکھانا شروع کر دیا گیا ہے: اسد کھرل کا دعوی
لاہور 9 نومبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
اسد کھرل کا دعوی ہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو بھی وزرات عظمی کے خواب دکھائے جانے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشہور صحافی اسد کھرل کا دعوی ہے کہ نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اپنی والدہ مریم نواز کا ٹوئٹر اکاونٹ چلاتے ہیں۔ مریم نواز کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جتنے بھی پیغامات جاری کیے جاتے ہیں وہ جنید صفدر کی جانب سے ہی کیے جاتے ہیں۔ اسد کھرل کا مزید دعوی ہے کہ جنید صفدر کو وزارت عظمیٰ کا خواب دکھانا شروع کر دیا گیا ہے۔ جنید صفدر نے بھی خود کو مستقبل کا وزیرعظم سمجھنا شروع کر دیا ہے۔