Draft

جنیاتی مرض ، 4 سالہ بچی بالغ ہوگئی

برطانیہ میں 4 سالہ بچی ہارمونز کے ایک مرض کے باعث جسمانی طور پر بالغ ہوگئی۔
نارتھ یارکشائر سے تعلق رکھنے والی بچی نیویا ایک ایسے مرض کا شکار ہے جو کروڑوں افراد میں سے کسی ایک کو لاحق ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ دو سال کی عمر میں جسمانی طور پر بالغ ہونا شروع ہوگئی تھی۔
اس مرض کا علم اس وقت ہوا جب اہل خانہ کو بچی میں جسمانی طور پر ایسی تبدیلیاں نظر آئیں جو اس عمر کے بچوں میں نہیں ہوتیں۔
دنیا بھر میں 5 فیصد بچے اس مرض کا شکار ہوتے ہیں اور بچی کی ماں چارلین ڈینٹون نے ایک ٹی وی شو میں شریک ہوکر اپنی بیٹی کے عارضے کا انکشاف کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس بیماری کے خلاف لوگوں کا شعور اجاگر کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس مسئلے کے شکار دیگر افراد کی مدد کی جاسکے۔
چارلین کا کہنا تھا کہ دوسری سالگرہ کے موقع پر بچی کے جسم میں تبدیلیاں آنے لگی تھیں اور ابتداءمیں ڈاکٹروں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہے مگر تبدیلی کا عمل تیز ہوگیا۔
اب اس بچی کو ان ہارمونز کی روک تھام کے لیے مسلسل انجیکشنز لگائے جاتے ہیں جو بلوغت کا باعث بنتے ہیں۔
اس سے پہلے رواں سال میں مئی میں ہندوستان کے ایک سالہ بچے کے بارے میں بھی رپورٹ سامنے آئی تھی جو جسمانی طور پر بالغ ہوگیا تھا۔
ایک سال کی عمر میں اس کی دماغی نشوونما 12 سالہ بچے کے برابر ہوچکی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button