جنگی جنون، بھارت پاگل ہوگیا،مخصوص اہداف پر حملوں کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل،فضائی فوج،لڑاکا طیارے اڈوں پر پہنچ گئے،پاکستان منہ توڑ جواب دینے کو تیار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں حملے فوجی تنصیبات پر حملے کا ڈرامہ رچا کر جنگی جنون کو تسکین دینے والا بھارت خطے کے امن کو پاش پاش کرنے پر تل گیا، پاگل پن کی انتہاؤں کے چھوتے بھارت نے پاکستان میں مخصوص اہداف پر حملوں کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلی، ”کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن“ کے تحت بھارتی فضائی فوج بھی ایڈوانس اڈوں پر پہنچ گئی ہے،صورتحال کے پیش نطر پاکستان نے بھی منہ توڑ جواب دینے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دےدی ہے۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگی جوش میں ہوش سے بے گانہ ہوئے بھارت نے پاکستان میں مخصوص اہداف پر حملوں کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے، بھارتی فضائی فوج بھی ایڈوانس اڈوں پر پہنچ گئی ہے،جنگ اور سرجیکل حملوں میں استعمال کیے جانے والے طیارے بھی اڈوں پر پہنچا دیئے گئے ہیں۔بھارت کی جانب سے” کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن“ کی حکمت عملی کے بعد پاکستان نے بھی اپنے دفاع کے لئے مربوط حکمت عملی کو جامع شکل دے دی ہے،پاکستان کہیں بھی پہل نہیں کرے گا تاہم جارحیت کرنےوالوںکو کسی بھی صورت ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔رات گئے وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں بھی افواج پاکستان کی صلاحیتوں اور پاکستانی قوم کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں